کشمیر : آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کی برف باری اور بارشوں کا امکان :محکمہ موسمیات

0
0

سری نگر، // وادی کشمیر میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج ہوا ہے اور موسم بھی فی الوقت خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی بر ف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تازہ مغربی ہوائیں جموں وکشمیر میں داخل ہونے والی ہیں جن کے نتیجے میں 6 اور7 مارچ کو وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا