جنیوا، // دنیا بھر میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی تعداد 60 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ ترین معلومات سے حاصل کیے گئے ہیں۔
پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے 44,08,07,756 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور جان لیوا وائرس کی وجہ سے 59,78,096 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یوروپ میں وبائی امراض کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ اس براعظم میں 18,12,75,264 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ امریکہ میں 14,76,55,931 متاثر پائے گئے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ افراد امریکہ،ہندوستان اور برازیل میں پائے گئے ہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 27 فروری تک دنیا بھر میں 10.6 ارب افراد کو ویکسین پلائی جا چکی ہے۔