بیجنگ، // چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ چین امریکہ تعلقات اور یوکرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر وانگ نے کہا کہ اس وقت چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھنا باقی ہے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان بات چیت میں اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
وزیر خارجہ وانگ نے کہا’’تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے اور تائیوان کا سوال چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے امریکی فریق پر زور دیا کہ وہ ون چائنا اصول کے حقیقی معنی کی طرف لوٹے اور تائیوان کی آزادی کی حوصلہ افزائی کرنا اور حمایت دینا بند کرے۔ چینی وزیر خارجہ نے امریکہ کو ” چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند‘‘ کرنے کا مطالبہ کیا
اس دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین پر بھی بات چیت کی۔ مسٹر بلنکن نے چینی فریق کو یوکرین کی موجودہ صورتحال پر امریکی خیالات اور موقف سے آگاہ کیا۔