میچز سرکاری گرلز ہایر سیکنڈری سکول کشتواڑ کے احاطے میں منعقد ہوئے،افتتاح سکول ہذا کی پرنسپل سنیتا شرما نے کیا
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ضلع کشتواڑ کی طرف سے آج کبڈی اور کھو کھو کھیلوں کے میچز منعقد کرواے گیے یہ میچز سرکاری گرلز ہایر سیکنڈری سکول کشتواڑ کے احاطے میں منعقد انکا افتتاح سکول ہذا کی پرنسپل محترمہ سنیتا شرما نے کیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا جاوید اقبال کرایپاک میڈیا انچارج محکمہ متعلقہ کے مطابق اس موقع پر مہمان خصوصی وضلعی آفیسر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ضلع کشتواڑ خیراتی لال شرما نے کھیلوں کی افادیت و اہمیت پر تفصیلی جانکاری دی اور کہا کہ کھیل ں سے بہت ساری بیماریاں ختم ہوجا جاتی ہیں جن میں ذیا بطیس بیماری بھی شامل ھے ا۔ کھیلوں میں شریک کھلاڑیوں نے جوش وجذبے کا مظاہرہ کیا اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ یاد رھے کہ ڈایریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں وکشمیر غضنفر علی نے جموں وکشمیر میں کھیلوں کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایا ھے ۔