محکمہ بجلی اور پانی کی ناقص کارکردگی سے عوام پریشان

0
0

پونچھ کے قاضی موڑہ میں مقامی لوگوں نے احتجاج کیا
سید نیاز شاہ
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں محکمہ صحت عامہ اور محکمہ بجلی سے عوام کافی پریشان ہے پونچھ میں پانی کے قدرتی وسائل بےشمار ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہاں دریا ندی نالے اور آبشار بھی موجود ہیں لیکن پھر بھی محکمہ صحت عامہ عوام کو پینے کا صاف پانی دینے میں ناکام ہوچکا ہے جس کی ایک مثال آج پونچھ کے قاضی موڑا علاقے میں سامنے آئی یہاں پر لوگوں نے مین سڑک بند کردی اور محکمہ صحت عامہ اور بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا یہاں پر بچے خواتین اور مرد حضرات سڑک پر اترے اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھروں میں گزشتہ کئی دنوں سے پینے کا صاف پانی نہیں مل رہا ہے لوگوں نے کہا کہ یہاں بجلی کا بھی معقول انتظام نہیں ہے اور ہم لوگ بہت پریشان ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ہم آج سڑکوں پر اترے ہیں بعدازاں یہاں پر ڈی وائی ایس پی نواز کھانڈے اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے اور لوگوں کے ساتھ بات چیت کرکے سڑک کو صاف کروایا لوگوں نے یہاں محکمہ پی ایچ ای محکمہ بجلی کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ابھی متعلقہ محکمہ کے افسران موقع پر نہیں پہنچے تھے کہ پولیس نے جبرناً ہمیں سڑک چھوڑنے پر مجبور کردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا