ادارہ جامعہ رضاء الاسلام مرکزی جامع مسجد منڈی میں جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کا اکائی اجلاس ہوا منعقد
سرفرازقادری
پونچھ؍؍یکم شعبان المعظم 5 مارچ سنیچر کو ادارہ جامعہ رضاء الاسلام مرکزی جامع مسجد منڈی میں قائد اہلسنت حضرت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی صوبائی نائب صدر جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ)صوبہ جموں و ضلعی صدر جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں حضرت مولانا حافظ عبدالمجید مدنی و مولانا مدثر قادری صوبائی جوائٹ سیکریٹری جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں و مولانا مقصود احمد نعیمی ترجمان جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کا اکائی اجلاس کی صدارت و قیادت میں منعقد ہوا جس میں تحصیل کے مقتدر علماء کرام آئمہ مساجد معلمین حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی چند روز قبل بھی جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کا ایک عظیم الشان ہنگامی اجلاس مرکزی ادارہ جامعہ انوار العلوم پونچھ کے اندر منعقد کیا گیا تھا جس میں جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کے صوبائی و ضلعی و تحصیلی و زونل صدور کا اعلان کیا گیا تھا سنیچرکو تنظیم کی جانب اکائی کا اجلاس جامعہ رضاء الاسلام مرکزی جامع مسجد منڈی میں منعقد ہوا جس میں علماء کرام نے اہم جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور تحصیل منڈی کے علماء کرام کو جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کے تحت دینی خدمات انجام دینے کی تلقین کے ساتھ ساتھ تحصیل صدر و نائب صدر سکریٹری جوائنٹ سیکریٹری اور ممبران اور ذونوں کے صدور کا اعلان کیا گیا بالاتفاق رائے حضرت مولانا سید فاضل حسین قادری امام و خطیب مرکزی جامع مسجد منڈی کو تحصیل منڈی کا صدر اور مولانا عبدالقیوم نائب صدر اور مولانا نذیر حسین کو سکریٹری اور حافظ محمد عارف امام و خطیب جامع مسجد بلالیہ غوثیہ بائیلہ کو جوائٹ سیکریٹری و میڈیا انچارج منتخب کیا گیا تحصیل منڈی کے صدر کے ہمراہ ممبران حضرات زونوں کے صدور کا بھی اعلان کیا گیا اور انہیں ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر جماعت اہلسنت کے علماء کرام نے جماعت اہلسنت کی بنیادی رکنیت کو قبول کرتے ہوئے حلف اٹھایا کہ ہمیشہ جماعت اہلسنت کے وفادار رہیں گے تنظیم جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کے ساتھ مخلص و مطمئن بغیر انتشار و افتراق کے مستحکم طور پر دین و سنیت کے اس عظیم الشان مشن کو بحسن و خوبی انجام دیں گے۔ اس موقع پر علماء کرام نے جامعہ رضاء الاسلام منڈی کے تعمیری و تعلیمی نظام کو مضبوط و مربوط ہوتے ہوئے دیکھ کر اراکین و منتظمین جامعہ ھذا کو مبارک باد پیش کی اور عوام کو مزید تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ادارہ کے سالانہ اجلاس کا بھی اعلان کیا گیا۔ انشاء اللہ تعالیٰ 15 شعبان المعظم 19 مارچ بروز ہفتہ کو مرکزی جامع مسجد منڈی میں جماعت اہسلنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کے بینر تلے عظیم الشان سالانہ اجلاس منعقد ہوگا۔اس موقع پر جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کے ذمہ داران نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ اس ہندوستان میں حجاب کو لیکر جو معاملہ بنا ہوا ہے حکومت ہند اسے جلدحل کرے ۔آئین ہند کے تحت اس پر کاروائی کی جائے نیز کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ کی طرف سے مختلف مقامات پر شراب خانے کھولے جانے کا جو آرڈر جاری کیا گیا ہے وہ صرف مذہبی طور پر ہی نہیں بلکہ انسانی تقاضوں کے بھی خلاف ہے شراب نوشی سے معاشرہ برائیوں کی طرف مائل ہوتا ہے لہٰذا انتظامیہ جلد اپنے اس مزموم فیصلہ کو واپس لے نوجوانوں کو شراب نوشی سے بچا کر نوجوانوں کے لیے سرکار نوکریاں فراہم کرے تعلیم و تربیت پر احکامات جاری کرے نیز بیان دیاکہ وقف بورڈ جو مسلمانوں خاص کر سنیوں کا حق ہے درگاہوں خانقاہوں زیارتوں پر نذر و نیاز پیش کرنے والی 85 فیصد عوام اہلسنت ہے کو وقف بورڈ کی نمائندگی سے محروم کرنا قابل مذمت ہے جہاں وقف بورڈ کو از سر نو تشکیل دینا خوش آئند ہے وہیں 85 فیصد عوام اہلسنت کو نمائندگی سے محروم کرنا قابل مذمت قابل افسوس ہے ہم اپنے حقوق اور ملت کے لئے اپنے حقوق ملنے تک آوازیں بلند کرتے رہیں گے کہا گیا کہ مستقبل کی نمائندگی سے اگر محروم کیا گیا تو آئندہ درگاہوں خانقاہوں سے چندہ کے حاشیہ کو بھی کمزور ہی پائیں گے اس عظیم الشان اجلاس کا اختتام حضرت مولانا سید فداد حسین قادری پرنسپل مرکزی ادارہ جامعہ انوار العلوم پونچھ و صدر تحصیل حویلی جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کی دعا پر ہوا جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کی مضبوطی اور دینی خدمات کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔