بی جے پی’ نیشن فرسٹ‘ کے ایجنڈے پر کام کرتی ہے: ست شرما

0
0

کہاپارٹی کے تمام کارکن بغیر کسی مفاد کے سماج کی خدمت کررہے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے جموں ویسٹ ست شرما نے چیئرمین جے ایم سی اور کارپوریٹر وارڈ 26 ہردیپ سنگھ منکوٹیا کے ساتھ لین نمبر ایک پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔اس موقع پر شرما کے ساتھ ضلع صدر منیش کھجوریہ، منڈل صدر رویش مینگی، مقامی باشندے اور علاقے کے سیاسی کارکن بھی تھے۔وہیںست شرما نے کہا کہ ریاستی اسمبلی کی تحلیل کے بعد، بی جے پی کے کارپوریٹرس اپنے وارڈوں کی مکمل ترقی کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان کے علاقوں میں بہترین معیار کے کام کیے جائیں تاکہ عوام کو معیاری سہولیات مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ ’’نیشن فرسٹ‘‘ کے ایجنڈے پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کے تمام کارکن بغیر کسی مفاد کے سماج کی خدمت کررہے ہیں۔ شرما نے کہا کہ کانگریس اور اس کے اتحادی جو صرف کھوکھلے نعروں پر کام کر رہے ہیں ان کے دور حکومت میں عوام کے درد کی کبھی پرواہ نہیں کی لیکن اب قوم کے پاس ایک لیڈر پی ایم مودی ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیت سے قوم کو ان بلندیوں تک پہنچایا جو صرف ایک خواب تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا