اے پی جے عبدالکلام ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کی جانب سے سول سروسزکے خواہشمند طلباءکیلئے چھ روزہ ورکشاپ کا آغاز

0
0

محنت ہی کامیابی کا واحد راستہ : ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال ،انٹرنیٹ کا صحیح استعمال فائدہ مند:ایس ایس پی محمد ارشاد
فاو¿نڈیشن نوجوانوں کے لئے جلد کرے گی کتب خانے کا قیام : خلیل بانڈے
لازوال ڈیسک
پونچھ// کلام فاو¿نڈیشن کی جانب سے سوموار کو سیول سروس امیدواروں کے لئے چھ روزہ ورکشاپ کا آغاز کیا گیا جس کا افتتاح ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال اور ایس ایس پی ریلوے محمد ارشاد نے کیا – اس چھ روزہ ورکشاپ کے پہلے روز رجسٹریشن کردہ قریب 90 افراد نے شرکت کی اور ایس ایس پی ریلوے محمد ارشاد کے لیکچر سے فیض یاب ہوئے – اس موقع پر فاو¿نڈیشن کے صدر خلیل احمد بانڈے نے استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے وہاں موجود تمام مہمانان کا خیر مقدم کیا اور فاو¿نڈیشن کی جانب سے ماضی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں کی جانے والی سرگرمیوں کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ فاو¿نڈیشن جلد ہی نوجوانوں کے لئے ایک کتب خانے کا قیام عمل میں لائے گی – اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال اور ایس ایس پی ریلوے محمد ارشاد نے کلام فاو¿نڈیشن کی کارکردگی کو مدِ نظر رکھ کر اس کی نہایت سراہنا کی اور کہا کہ ایسے وقت میں جہاں ہر سو نفس و نفسی کا عالم ہے کلام فاو¿نڈیشن نوجوانوں اور غریب و مسکین لوگوں کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جو قابلِ ستائش ہے – انہوں نے فاو¿نڈیشن سے ایسی سرگرمیوں کو لگاتار جاری رکھنے کی تلقین کی -ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بولتے ہوئے کلام فانڈیشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کی اس وقت سماج میں اشد ضرورت ہے اور طلبہ کو کہا کے وہ ایسے مواقع کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ایس ایس پی محمد ارشاد نے اپنے جامع لیکچر میں موجود طلباءکو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے اور اگر آپ پر عزم ہیں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبائسبجیکٹس کا انتخاب بہت ہوشیاری سے کریں تاکہ دوران تیاری کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے.۔س موقع پر مولانا سعید حبیب، پرنسپل ضیا±العلوم ہائی اسکول وحید بانڈے، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر نواز کھانڈے، معروف ناظم پردیپ کھنا، وکیل افتخار بزمی، وکیل بھانو پرتاب، چودھری اسعد نومانی اور شبیر بھٹ کے علاوہ متعدد معزز شخصیات شریک رہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا