سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں قریب دو ہفتے قبل ایک انہدامی کارروائی کے دوران خود سوزی کی کوشش کرنے والا نوجوان ہفتے کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندر بل کے گندر ہامہ علاقے میں قریب دو ہفتے قبل ایک انہدامی کارروائی کے دوران خود سوزی کرنے والا نوجوان ہفتے کی صبح یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں دم توڑ گیا۔
بتادیں کہ گاندر بل کے ہامہ علاقے میں عامر حمید شاہ نامی ایک نوجوان نے ایک انہدامی کارروائی کے دوران زیر تعمیر کیملکیس پر چڑھ کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔