مہنگائی کاجن پھر بوتل سے باہر!!!

0
0

قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے غریب عوام پریشانیوں میں مبتلا ہے لیکن انتظامیہ کی خاموشی تشویش کن ہے ۔مہنگائی کاجن بوتل سے پھر باہرہو رہا ہے۔ بوئلر مرغوں، سبزیوں، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کا برائے راست اثر عام عوام کی جیب پر پڑا ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ عوامی حلقوں میں اضطرا ب اوربے چینی پائی جا رہی ہے ۔ایک دفعہ پھر بڑے پیمانے پر مہنگائی کی مار جاری ہے۔ گوشت ،بوئلرمرغ، مچھلیوں، پیرنٹ مرغوں ،سبزیوں، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں جس بڑے پیمانے پراضافہ ہوا ہے ا س نے عام عوام کی کمر توڑ دی ہے۔مہناگئی کی اس مار سے متوسط طبقے کا بجٹ متاثر ہورہا ہے وہیں غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسرکرنے والے کنبے اپنی ضرورتوں کوپورا کرنے کے لئے طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق ملک کی کسی بھی ریاست یامرکزی زیر انتظام علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء ملبوسات تعمیراتی سامان اوردوسری ضرورت کی چیزوں کی قیمتوں میںاس قدر اضافہ نہیں ہورہاہے جس بڑے پیمانے پروادی کشمیر میںہول سیل ڈیلر،پرچون دوکاندار، سبزی فروش، دودھ فروش قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نان وائیوں کے جانب سے روٹیوں کے وزن میں بھی کمی کی جارہی ہے ۔ہر طرف سے غریبوں کومصائب ومشکلات سے دو چار ہونا پڑرہاہے ا ور اپنی ضرورتوں کوپورا کرنے کے لئے وہ دردر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہورہے ہیں ۔ قیمتوں کواعتدال پررکھنے کے لئے متعلقہ ادارہ اپنے فرئض منصبی ادا کرنا شائد بھول گئے ہیں او رناجائز منافہ خوروں کولوٹ کھسوٹ کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ قیمتوں کواعتدال پررکھنے عوام کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ او رمتعلقہ اداروں کو بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک عام انسان کی جیب پر پڑ رہے اثر سے اس کو بچایا جا سکے ۔ صرف زبانی جمع خرچ کی کارروائیاں عمل میں لانے سے کچھ نہیں ہونے والا ۔زمینی سطح پرعملی اقدامات اٹھانے کی طرف کسی بھی طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق انتظامیہ کی خاموشی تشویش کن ہے ۔قیمتوں میں اضافہ ہونے کے معاملے کاانتظامیہ کو جائزہ لینا چاہئے اور غریب عوام کوراحت پہنچانے کے لئے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کواپنے فرائض منصبی انجام دینے چاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا