خودکشی یاقتل؟پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی
سید زاہد
بدھل؍؍ ضلع راجوری کے سب ڈویژن کوٹرنکہ بدھل کے کیول گاؤں میں جمعہ کی شام ایک 34 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمدہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔اس کی شناخت منظور حسین ولد شیر محمد عمر 34 سال ذات گجر پاسوال ساکن کیول کنڈا بگلہ کے بطور ہوئی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا منظور حسین کی لاش شام کے وقت اپنے گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر دور درخت سے لٹکتی پائی گئی۔ منظور حسین کو درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر تھانہ بدھل کو اطلاع دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بدھل کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تھانہ بدھل میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی، اس سلسلے میں تھانہ بدھل میں زیر دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کام پر ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔