نور الایمان جامع مسجد میں نماز جمعہ کی افتتاحی تقریب

0
0

’’مساجد سے مسلمانوں کا تعلق اور انکا کردار‘‘پر جامع خطاب، سینکڑوں فرزندان توحید نے کی شرکت
منظور حسین قادری

تھنہ منڈی؍؍جامع مسجد نور الایمان واقع وارڈ نمبر 8 مغل محلہ تھنہ منڈی میں مسجد کی تعمیر نو اور تزئین کاری کے بعد آج جمعہ کی نماز کے ساتھ اس کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس افتتاحی تقریب میں خطبہ جمعہ سے قبل وادیٔ کشمیر سے تشریف لائے ہوئے جماعت اہلسنت جموں و کشمیر (رجسٹرڈ) کے صدر مفتی اور نامور عالم دین، حضرت مولانا مفتی منظور رضا نعیمی، غوثیہ جامع مسجد تھنہ منڈی کے امام و خطیب حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی، نوجوان عالم دین حافظ محمد اسحاق خان ، حافظ عبد المجید خطیب جامع مسجد توحید پورہ راجدھانی نے "مساجد سے مسلمانوں کا تعلق اور انکا کردار’’ پر ایک جامع خطاب فرمایا۔ علمائ￿ کرام نے جامع مسجد نور الایمان کو نماز کے علاوہ تعلیم و تربیت اور درس و تدریس کے ساتھ دعوت اور تبلیغ و ارشاد کا مرکز بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جہاں مسلمان اس مسجد کے لئے نمازوں اور ذکر و اذکار کا مرکز بنائیں وہیں لوگ اسں مسجد کو مجبوروں ، لاچاروں ، بیواؤں ، غریبوں ، مسکینوں اور پریشان حال لوگوں کی امداد و استعانت کا مرکز بھی بنائیں۔ علماء کرام نے اشاعت اسلام کی غرض سے اس علاقے میں بسنے والے برادران وطن کے لئے اس مسجد کو دعوتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے اور اسے آباد کرنے پر زور دیا۔ مفتی منظور رضا نعیمی نے خطبہ جمعہ اور امامت کے فرائض بھی انجام دیئے آخر میں صلوا? و سلام اور پوری دنیا میں آپسی بھائی چارہ اور ملک میں امن وخوشحالی کے لیے مولانا موصوف کی رقت آمیز دعا کے ساتھ ہی اس افتتاحی تقریب کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر دیگر کئی علماء کرام اور زعماء قوم نے شرکت کی جن میں مسجد نور الایمان کی تعمیری کمیٹی کے صدر محمد رفیق میر، نائب صدر انتظامیہ کمیٹی شمیم احمد مغل، سکریٹری محمد خورشید خان، نائب سیکریٹری محمد رزاق، محمد اقبال، محمد زمان، محمد شریف، محمد صدیق، محمد خلیل، مولانا محمد عرفان مصباحی، قاری عبدالوحید صاحب، مولانا محمد شریف علیمی صاحب، حافظ محمد نسیم صاحب، مولانا ساجد صاحب، حافظ الطاف حسین صاحب، محمد بشیر ملک صاحب، عبد الرشید نائک صاحب، صوفی محمد یعقوب صاحب، اور ریٹائرڈ صوبیدار حسن محمد وغیرہ شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا