محکمہ جل شکتی میں ڈیلی ویجر اور کیجول لیبر ملازمین کی جانب سے اپنی مانگوں کو لے کر مینڈھر میں احتجاج

0
0

کہاکہ جب تک سرکار ہمارے ساتھ انصاف نہیں کرتی ہم ہڑتال پہ رہیں گے
سرفرازقادری
مینڈھر//محکمہ جل شکتی میں ڈیلی ویجر اور کیجول لیبر ملازمین کی جانب سے اپنی مانگوں کو لے کر ہڑتال جاری ہے جس کیلئے انہوں نے سب ڈویڑن مینڈھر میں بھی کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ احتجاجی کال کے نتیجے میں سرحدی سب ڈویڑن مینڈھر میں پانی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سابقہ سرکاروں نے بھی ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کر کے ہم سے کام کرواتے رہے جب سے یوٹی بنی ہے ہم نے امید لگائی تھی کہ گورنر سرکار میں ہمارے ساتھ انصاف ہوگا مگر بدقیسمتی ہماری یہ ہے کہ کسی بھی سرکار نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے آج تک ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے خطہ کی عوام پانی سے محروم رہے مگر ہمیں مجبور سڑکوں پر اترنا پڑرہا ہے آج ہماری اتنی خستہ حالت ہوچکی ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں گھر کا خرچا چلانا ہمارے لئے مشکل ہوگیا ہے ہمارے بچے معیاری تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اتنی طاقت نہ ہے کہ ان کی پڑھائی کا بوج اٹھا سکیں دن بندن ہماری حالت خراب ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا تب تک ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ہماری سرکار سے گزارش ہے کہ جلداز جلد ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے تاکہ ہم چین اور سکون کے ساتھ خطہ کی عوام کی خدمت کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا