ترقیاتی کام میں رکاوٹ بننے اور ایک عزت دار خاندان کو داغدار کرنے پر کی جائے تحقیقات
ریاض ملک
پونچھ؍؍محکمہ پنچایت نے گزشتہ چند ماہ قبل چلتے ہوئے کام پر بھی ٹھیکیدار کا ٹھیکیداری کارڈ بلیک لیسٹ میں ڈال دیا۔جبکہ ساٹھ فیصدی کام ہوچکاتھا اور باقی ماندہ کام زمین مالکان کے تنازعہ کی وجہ سے رکاہواتھاکہ اچانک ایگزیکٹو انجینئر نے ٹھیکیداری کارڈ بلیک لیسٹ میں ڈال دیا۔جس کی وجہ سے خاتون ٹھیکیدار آسیہ کاظمی جو ایک ٹھیکیدار ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اعلیٰ سید خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ ایسے آفیسر کی وجہ سے بلاوجہ بے عزتی اور بدنام ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مزید عوام نے بات کرتے ہوئے کہاکہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایک کام سڑک محلہ شیخاں تا ر یہوالہ ٹھیکیدار مذکورہ کو ٹنڈر نکلنے پہ الاٹ ہوئی تھی۔اور جس کا کام 60فیصد ہو چکا ہوا تھا۔ اور اسے آگے مالک زمین نے کام سڑک کرنے پر تنازعہ کھڑاکرکے پابندی لگا دی ہوئی تھی۔اور جس کا ایکسنکو معلوم تھا۔چو نکہ پنچایت ھذا نے بر وقت ایک ریزولیوشن اور تھانہ پو لیس منڈی کی رپورٹ XEN صاحب کو سونپ دی تھی۔ کہ زمین کے مالک سے بات کی جاے۔ لیکن XENصاحب نے کن وجوہات کی وجہ پر ٹھیکیدار کا کا ڈ Blacklist کرنے کی سفارشSuperintending. Engineer REW. Jammu کو کی جس کی وجہ سے کا ڈ کو Blacklist کر دیا جو ایک سراسر ناانصافی تھی۔اور چلتے کام پر ایسی حرکت قابل مذمت ہے۔۔ ٹھیکدار ایک با عزت اور معاشرے میں اعلی مقام رکھنے کی وجہ سے زہنی پریشانی کا شکار ہوئی ہے۔ اور عدالت مجاز کا سہارا لینا پڑا۔جس میں ایڈوکیٹ اویس گنائی نے ایک لیگل نوٹس محمکہ ھذا کے اعلائ آفیسر ان کو دیا اور آخرکار اس وجہ سے آج مورخہ 3مارچ 2022کو زیر نمبر No SE /REW/1/21-22/3000-12dt03-03-2022 کو جناب Superintending Engineer REW دو بارہ بھال کر دیا۔ لیکن اس دو تین مہینے کے عر صہ میں ٹھیکدار کا لاکھوں روپے نقصان اور حاصکر ذہنی پریشانی کی وجہِ سے صحت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ اور معاشرے میں جو ذلت ہوی ہے۔ اسکا کوئی متبادل حل Revocation نہ ہے۔اس دور میں ایسے آفیسر کی اعلی سطحی کمیشن کے ذریعہ انکوائری کی جاتی درکار ہے۔عوام اڑ ائی نے سخت الفاظ میں مذکورہ آفیسران کی جانب سے بلا سوچے سمجھے ایسی کاروائی پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوے معاملہ کی تحقیقات کی مانگ کی ہے۔سید میر اسلم سابقہ سر پنچ اڑآی۔ ارشد حسیں۔ محمد اقبال تانترے شبیر احمد تانترے۔ سیف دین ٹھکر محمد دین تانترے وغیرہ نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوے ترقیاتی کاموں میں اڑابننے والے اور باعزت خواتین کو اس طرح ذہنی طور پر پریشان کرنے والے آفیسر کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے۔