کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے دیپانکر کی کارگردگی کو کالج کے لئے فخر قرار دیا
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی جموں یونیورسٹی میں کچھ روز قبل سات روزہ سائنس نیشنل فیسٹیول جو جموں یونیورسٹی کے جنرل زورآور سنگھ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا تھا جس میں صوبہ بھر سے طلبائ و طالبات و اسکالرز نے حصہ لیا تھا جبکہ اس فیسٹیول میں پورے ہندوستان سے نامور پروفیسروں نے آن لائن لیکچرز بھی پیش کیے جس میں یونیورسٹی کی جانب سے مختلف مسابقتی ایونٹس کا انعقاد بھی کیا تھا جس میں پوسٹر سازی ، نعرہ تحریر ، نظم لکھنا ، مضمون نویسی اور سائنس پر مشتمل ایک زبردست کوئز مقابلہ بھی شامل تھا جس کوئز مقابلہ میں کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے دیپانکر دتہ نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوّل مقام حاصل کیا جس کے لیے دیپانکر دتہ کو یونیورسٹی کی جانب سے اعزازات و انعامات سے نوازا گیا تھا جس کے بعد کالجوں کے کھلنے کے بعد آج کالج کے پرنسپل پروفیسر ایم ایچ شاہ نے پروفیسر فتح محمد عباسی و پروفیسر خادم حسین و ریٹائرڈ پرنسپل جی ایل شرما کی نگرانی میں اعزاز سے سرفراز کیا جبکہ کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے بھی اس طالب علم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کی بہترین کارگردگی کی سراہنا کی اور اس کی کارگردگی کو کالج کے لئے فخر اور طلباء کے لیے سبق قرار دیا۔