سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو جماعت اہلسنت(رجسٹرڈ) صوبہ جموں کی ایک اہم نشست کا ضلع پونچھ کی عظیم علمی دانشگاہ مرکزہ ادارہ جامعہ انوار العلوم پونچھ میں انعقاد ہوا۔ جس میں ضلع بھرکے علمائ کرام اور آئمہ مساجد اور مدرسین حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نشست کا اہم مقصد ضلعی و تحصیلی اور زونل باڈی کا تشکیل دینا تھا جماعت اہل سنت(رجسٹرذ) صوبہ جموں ایک ایسی تنظیم ہے جو کافی عرصہ سے مسلک اہلسنت اور تعلیمات اعلی حضرت کی نشر و اشاعت میں لگی ہوئی ہے۔ جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں کے ضلع پونچھ سے استاذ محترم محسن اہل سنت حضرت مولانا حافظ عبد المجید مدنی ناظم اعلیٰ جامعہ انوار العلوم پونچھ کو ضلعی صدر، خطیب اہل سنت حضرت مولانا عبد المجید قادری پرنسپل دارالعلوم فیضان مصطفیٰ امام خطیب غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ کو نائب صدر، نقیب اہل سنت حضرت مولانا قاری محمود رضا امام جامع مسجد اولیاء پونچھ کو جنرل سیکریٹری، حضرت مولانا مفتی شبیر احمد مصباحی استاذ جامعہ انوار العلوم پونچھ کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہونے پر مولانا فرید احمد اشرفی نے مبارک باد پیش کی۔اس دوران انہوں نے تحصیل منڈی کے صدر حضرت مولانا سید فاضل بخاری اور تحصیل سرنکوٹ کے صدر حضرت مولانا قاری عبد المصطفیٰ امام جامع مسجد سرنکوٹ، نائب صدر حضرت مولانا قاسم رضا قادری، جنرنل سیکریٹری حضرت مولانا ولایت حسین، مصباحی جوائنٹ سیکریٹری حافظ نصیر احمد علیمی وہیں تحصیل منکوٹ کے صدر مولانا مفتی محمد ادریس ثقافی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد ساگرہ، مولانا جاوید رضا نعیمی کو نائب صدر مولانا مولانا نعمان مصباحی کو جنرل سیکریٹری مولانایوسف رضا وارثی کو جوائٹ سیکریٹری اور تحصیل بالاکوٹ کے صدر حضرت مولانا ظہیر احمد مصباحی اور زون سائیں فقر الدین ترابی کے صدر حضرت مولانا عبد الصبور اشرفی اور زون ننگالی کے صدر مولانا محمد قاسم رضا مصباحی جماعت اہلسنت(رجسٹرڈ) صوبہ جموں کے تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ) کے یہ عہدے داران اپنے اپنے مناصب کا خیال رکھتے ہوئے بہتر طریقے سے دین و سنیت و مسلک اعلی حضرت کا کام کریں گیاور بہتر طریقہ کار سے امت مسلمہ کی نماِندگی کرنے میں ہمہ وقت پیش پیش رہیں گے۔