وقف بورڈ میں حقیقی نمائندگی سے یکسر محروم،حقوق کی بازیابی کے لئے ہر محاذ پر اٹھائی جائے گی آواز: ترجمان اعلیٰ تنظیم المدارس
منظور حسین قادری
جموں؍؍تنظیم المدارس اہل سنت (صوفی) جموں وکشمیر عوام اہل سنت کی طرف سے متعلقہ حکام بالا کو متنبہ کرتی ہے کہ جہاں وقف بورڈ کی تشکیل نو خوش آئند ہے وہیں دوسری طرف 85 فیصد عوام اہل سنت کو حقیقی نمائندگی سے محروم کرکے سابقہ سیاستدانوں کی طرح اس بار بھی نظر انداز کیا گیا ہے ۔سابقہ سیاستدانوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے درگا ہوں،خانقاہوں اور زیارتوں پر نذرانہ پیش کرنے والی عوام کو یکسر جھٹکا دیا گیا ہے جہاں اس کمیٹی میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ وہیں باقی شعبہ جات میں عوام اہل سنت کو متواتر نظر انداز کرنے کی غلط روش کے لئے تنظیم پچھلے سیاست دانوں کی طرح اس حساس معاملہ کو باور کروانے میں خاموش نہیں رہے گی اور انشا ء اللہ ہر محاز پر اپنے حقوق کی بازیابی پر آواز اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی ۔اس ضمن میں سلف صالحین بزرگان دین اولیاء کاملین سے وابستہ جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ ۔علماء مشائخ کونسل رجسٹرڈ،تحریک امن واصلاح،انجمن اہلسنت جموں اور دیگر رجسٹرڈ تنظیمیں،تحریکیں وٹراسٹ بہ یک آواز بلند کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ ہونے دیں چونکہ مستقبل قریب میں وقف اثاثہ ہاتھوں سے چلا گیا تو چندہ کا حاشیہ بہت تنگ پائیں گے جس میں گوناگوں پریشانیوں کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔