’خود انحصار ہندوستان کے لیے مشروم کی کاشت‘

0
0

جی ڈی سی رام نگر نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍خود انحصار بھارت کمیٹی اور جی ڈی سی رام نگر کی این ایس ایس یونٹ کے ذریعہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے ،خود انحصار ہندوستان کے لئے مشروم کی کاشت پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد ڈاکٹر ادھے بھانو پرنسپل جی ڈی سی رام نگر کی سرپرستی میں اور کالج کی این ایس ایس پروگرام آفیسر اور کنوینر خودانحصار بھارت کمیٹی کی پروفیسر ریتیکا مہاجن کی رہنمائی میں ہندوستان کے نوجوانوں کو خود کمانے کے مختلف منصوبوں میں شامل کرنے کے لیے کیا گیا ۔وہیں ورکشاپ کے پہلے دن آنگن واڑی سنٹر تھپلال کے فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 30 این ایس ایس رضاکاروں نے اپنے این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر ریتیکا مہاجن، پروفیسر مشتاق احمد، پروفیسر سریش چندر، پروین شرما اوردکشا شرما کے ساتھ دورہ کیا۔وہیںدوسرے دن ایک انٹرا کالج لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں مشروم ڈیولپمنٹ اسسٹنٹ سنیل گپتا اورراکیش پادھا نے ریسورس پرسن کے طور پر کام کیا۔ دوسرے دن کی ورکشاپ میں 50 کے قریب مقامی شہریوں نے بھی شرکت کی۔اس کے بعد سیشن کو سوالات کے جوابات کے سلسلے کے لییآگے بڑھایا گیاجہاںطلباء اور مقامی افراد نے سوالات کے سیشن میں حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا