کیف، // یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے فوجی امداد بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا روس بقیہ یورپ تک پیش قدمی کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس فضائی دفاع کی صلاحیت نہیں ہے تو ہمیں طیارے دے دیں، اگر ہم نہ رہے تو یقین کریں کہ اس کے بعد لیٹویا، لیتھوانیا اور ایسٹونیا کی باری ہے۔
انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے براہ راست مذاکرات کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کو روکنے کا یہ واحد طریقہ ہے۔