مئو/اعظم گڑھ:// اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی)کو ہدف تنقید بناتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ ریاست میں ہر چوتھے دن ہونے والے گھپلوں،دہشت گردوں و مجرمین کی پشت پناہی و فسادات کی ذمہ داری ہے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا’کچھ سالوں قبل مئو پر مافیا وں کا کنٹرول تھا یہاں پر ایک مافیا نے رام اور ہندوؤں کے عقیدت مندوں کو کچلا اور ان پر گولیان برسائیں تھیں۔ سابقہ حکومت ان کی رحم کرم پر تھی تاہم آج ہم نے انہیں ان کے اصل مقام تک پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے کہا، "پانچ سال پہلے ماؤ کی کیا حالت تھی؟ مافیا اور مجرم عوام اور تاجروں کو پریشان کرتے تھے۔ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد، مجرم ریاست سے غائب ہو گئے ہیں اور اپنی زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔یوگی نے کہا، "ایس پی ہوتی تو اس کے غنڈے راشن فروخت کر دیتے۔سال 2017 سے پہلے ایس پی کے غنڈے غریبوں کا راشن چھین لیتے تھے۔ بی ایس پی کے ہاتھی کا پیٹ اتنا بڑا ہے کہ وہ پوری ریاست کا راشن کھا سکتا ہے۔ بی جے پی حکومت نے مجرموں کے ذریعہ بھتہ وصولی کو روکا اور ‘غنڈہ ٹیکس’ کی روایت کو ختم کیا۔
وبائی امراض کے دوران اپوزیشن جماعتوں پر شہریوں کی کوئی مدد نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، سی ایم نے کہا، "کووڈ کے دوران، مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور بی جے پی کے کارکنوں نے لوگوں کی خدمت کی، لیکن اپوزیشن لیڈروں کا پتہ نہیں تھا۔ وہ سبھی گھروں میں قید ہوکر خود کو قرنطینہ میں کئے ہوئے تھے۔ جب بحران میں یہ لوگ آپ کے ساتھی نہیں ہوئے تو آپ بھی الیکشن میں ان سے دور ہوجائیے ۔وہ وبائی امراض کے دوران ٹوئٹر پر تھے اور انہیں ٹویٹر پر ہی جوابات دیے جائیں گے۔”
کووڈ ویکسین پر جھوٹ کی سیاست کرنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے اپوزیشن کی تنقید کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مودی اور بی جے پی کی ایک ہی ویکسین کی وجہ سے وائرس کی تیسری لہر پر کچھ ہی وقت میں قابو پا لیا گیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو دیوالی اور ہولی پر ہر غریب کو مفت ایل پی جی دی جائے گی، ہونہار طالبات کو مفت اسکوٹی دی جائے گی۔ "کنیا سمنگلا یوجنا کے تحت دی جانے والی رقم کو بڑھا کر 25,000 روپے کیا جائے گا اور ایک لاکھ روپے منتقل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ”اگلے پانچ سالوں میں، بی جے پی ہر خاندان کے ایک فرد کو نوکری، روزگار، یا خود روزگار اسکیم سے جوڑنے کے لیے کام کرے گی۔ایس پی پر طنز کستے ہوئے یوگی نے کہا، "ایس پی لیڈر انتخابی نتائج سے اچھی طرح واقف ہیں اور اسی وجہ سے وہ سبھی 10 مارچ کے بعد ریاست چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔”
انہوں نے کہا، "پانچ مراحل کی پولنگ کے بعد، میں یہ بات اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی کے حق میں لہر ہے اور یقینا اسے اکثریت ملے گی۔ ایک بار پھر بی جے پی 330 سیٹوں کا ہندسہ عبور کر لے گیانہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو ووٹ دیں کیونکہ وہی ریاست میں فسادات ، خوف و انارکی سے پاک حکومت فراہم کرسکتی ہے۔