یوکرین میں ہندوستانیوں کوخارخیو شہرکو فوری طور پرچھوڑنے کا مشورہ

0
0

نئی دہلی ،//یوکرین پرروسی افواج کے حملے کی وجہ سے حالات خراب ہونے کے درمیان کیؤ میں ہندوستان کے سفارت خانے نے خارخیو شہر میں رہ رہےتمام ہندوستانیوں کو فوری طور پر نکلنے اور نزدیکی تین بستیوں میں پہنچنے کا مشورہ دیا ہے بدھ کو جاری کردہ ایک دوسری ایڈوائزری میں کہا ہے کہ خارخیو شہررہ رہے ہندوستانیوں کو وہاں کی بگڑتی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی حفاظت کے لئےاس شہر کو فوری طور پر چھوڑنا چاہئے ۔
ایڈوائزری میں انہیں اپنی سلامتی کے لئے خارخیو چھوڑ کر جلد از جلد ’پیشوچن، بابائی اور بیزلیودیوکا‘ نامی جگہوں پر پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ جو ہندوستانی طلباء کسی بھی گاڑی کا انتظام نہیں کر پارہے ہیں، انہیں بس یا ٹرین نہیں مل رہی، وہ اپنی حفاظت کے لیے پیدل ہی وہاں پہنچے۔
خارخیو سے پیسوچن 11 کلومیٹر، بابائی 12 کلومیٹر اور بیزلیودیوکا 16 کلومیٹر ہے۔ یہ بستیاں یوکرین اور روس کی سرحد کے قریب ہیں۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک ان بستیوں تک پہنچ جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا