مینڈھر کے ہر طبقہ کی تین سالہ جدوجہد کے بعد بند کیے گئے شراب خانوں کو دوبارہ نہیں کھلنے دیا جائے گا۔مفتی حق نواز قادری
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍تحریک امن اصلاح ضلع پونچھ کیصدر مفتی حق نواز قادری کی صدارت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں تحریک کے سرپرست سابق منسٹر مولانا نثار احمد خان نائب صدر مولانا جاوید نعیمی وسکریٹری مفتی اشتیاق احمد نعیمی ودیگر ممبران نے حکومت وقت کے ریاست میں نئے شراب خانوں کو کھولنے کے فیصلیکی سخت الفاظ میں مذمت کرتیہوئے کہا کہ یہ عوام مخالف فیصلہ ہے جسے ہمارے بچوں کا مستقبل سو فیصد تاریک ہونے کا امکان ہے جس کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا ۔تحریک امن واصلاح کے ضلعی صدر مفتی حق نواز قادری نیحکومت کو باور کرایا کہ یہ سبکو معلوم ہے کہ ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں دس مارچ 2017کو مینڈھر کے ہر طبقہ کے معززین وایڈ منسٹریشن کے مابین متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ اب اس کے بعد مینڈھر میں کوئی شراب خانہ کبھی نہیں کھولا جائے گا لہذا گورنر انتظامیہ سے عوام مینڈھر کی پرزور اپیل ہے کہ عوام کے اس فیصلے کو بحال رکھا جائے وگرنہ عوام اس فیصلے کے خلاف کسی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔