جوگل کشور شرما نے بدھ کو سب ڈویژن مینڈھر کے اڑی علاقے کا دورہ کیا

0
0

سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ بھارتی جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر و جموں و کشمیر کے ایم پی جوگل کشور شرما جوکہ گزشتہ دنوں سے سرحدی ضلع پونچھ کے تفصیلی دورے پہ ہیں نے بدھ کو سب ڈویژن مینڈھر کے اڑی علاقے کا دورہ کیا جہاں کثیر تعداد میں لیڈران اور عوام نے شرکت کی ۔اس دوران شرما نے عوامی مسائل کو سنا خاص کر پہاڑی ایس ٹی سٹیٹس کے مدعے کو عوام نے ان کے زیر غور لایا اس دوران انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس بات کو اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں کہ جتنی پریشانی گوجر طبقہ کے لوگوں کو تھی اتنی ہی پریشانی پہاڑی لوگوں کو بھی ہے کہاکہ پہاڑی لوگوں کو پچھلے ستر سالوں سے کچلا جا رہا ہے جو بھی بابقہ سرکار آئی انہوں نے پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو کچھ نہیں دیا صرف وعدے اور بڑے بڑے دعوے ہی کیے جو کھوکھلے اور بے بنیاد تھے لیکن اب موجودہ سرکار بھارتیہ جنتا پارٹی پہاڑی طبقہ کی عوام کو ان کا حق پہاڑی ایس ٹی سٹیٹس دے گی تاکہ پہاڑی طبقہ کے لوگ بھی اچھے طریقے سے زندگی بسر کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا