بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ این ایس ایس یونٹ کے سی ایم جی ڈی سی پونچھ نے قابل پرنسپل کے سی ایم جی ڈی سی پونچھ، پروفیسر ایم ایچ شاہ اور این ایس ایس پی اوز کی نگرانی میں سات روزہ این ایس ایس خصوصی سرمائی کیمپ 21 تا 28 فروری کے اختتام پر اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروفیسر فتح محمد عباسی اور پروفیسر نصرت کوثر نے تقریب کی کاروائی کی خدمات انجام دیں جس میں کیمپس کے اندر اور باہر سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا جس میں گود لیے گئے گاؤں اور علاقے کے معروف مزارات جیسے صفائی مہم، شجرکاری مہم، وال پینٹنگ، باغبانی، خاکہ نگاری، دیکھ بھال،کیمپس کے اندر مختلف پارکس اور لان کی سجاوٹ، پوسٹر سازی، نعرہ تحریر، ثقافتی پروگرام وغیرہ منعقد کروائے۔اختتامی تقریب ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر ایس ڈی شرما مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے جبکہ جی ایل شرما نے پروگرام کی صدارت کی۔ پروفیسر ایم ایچ شاہ پرنسپل کے سی ایم گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ اس موقع پر کلیدی مقرر تھے۔ پروفیسر ایم ایچ شاہ جوکہ اپنے تدریسی دنوں میں ایک موثر این ایس ایس پروگرام آفیسر رہے ہیں انہوں نے ایک انتہائی حوصلہ افزا تقریر پیش کی اور رضاکاروں اور پروگرام افسروں سے قومی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی کیونکہ این ایس ایس ہندوستان کی سب سے بڑی نوجوان قوت ہے اور ان میں توانائی کی اعلیٰ سطح ہے جسے بہتر ہندوستان کے لیے چینلائز کیا جا سکتا ہے۔تقریب میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ این ایس ایس کے رضاکاروں کی طرف سے ثقافتی اشیاء اور تقاریر کا سلسلہ پیش کیا گیا جس نے پروگرام میں رنگ بھر دیا۔ رضاکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔طلبہ کے رضاکاروں اور ان کے گروپ کو پرنسپل کے سی ایم گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کی طرف سے ان کی کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر گروپس کو ٹرافیاں، میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔پروگرام کا انعقاد اور اختتام بالترتیب پروگرام آفیسر این ایس ایس پروفیسر فتح محمد عباسی اور پروفیسر نصرت کوثر کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔