آر پی آئی نے کشمیر میں کیجول لیبرس پر لاٹھیچارج کی مذمت کی

0
0

اگر انتظامیہ مطالبات کو نظر انداز کرتی رہی تو بڑا احتجاج شروع کیا جائے گا:تنویر حسین
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا نے کشمیر میں یومیہ اجرت اور کیجول لیبرس پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حکومت مزدوروں کے تئیں پوری طرح سے بے حس ہے۔یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر پی آئی یوٹی جموں وکشمیر کے صدر تنویر حسین اور نائب صدر راج کمار گوئل نے خبردار کیا کہ اگر حکومت یومیہ اجرت والوں کے حقیقی مطالبات کو نظر انداز کرتی رہی تو اس سے بڑا احتجاج شروع کیا جائے گا۔تنویرحسین نے کہاکہ ہم انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ یومیہ اجرت والوں کے مطالبات کو نظر انداز نہ کرے جن کا کئی دہائیوں سے متواتر حکومتیں استحصال کر رہی ہیں۔وہیںراج کمار گوئل نے جموں و کشمیر میں 60,000 یومیہ اجرت والے مزدوروں کو مسلسل نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور اجرت کے قانون سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے۔اس موقع پرمحمد یوسف انجم ریاستی سیکرٹری آر پی آئی، ریاض مدنی انچارج پیر پنچال موجود تھے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا