ای پی ایف او علاقائی دفتر جموں کی نمایاں کارکردگی

0
0

پنشن کے پانچ نئے معاملات کو نمٹایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ای پی ایف او علاقائی دفتر جموں پنشن کے معاملات کو نمٹانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔اس سلسلے میں ای پی ایف او کے جموں وکشمیر کے دفاتر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔دریں اثناء ای پی ایف او کی جانب سے پنشن کے پانچ معاملات نمٹائے گئے ۔وہیں ای پی ایف او کی جانب سے شمی کمار مٹو اور دلبیر سنگھ جموال کی ریٹائرمنٹ پنشن کے معاملات کا بھی ازالہ کیا گیا جہاں ان کی ماہانہ پنشن شروع کی گئی ۔واضح رہے ماہانہ پنشن ان لوگوں کو دی جا رہی ہے جنہوں نے دس یا اس سے زائد برس امپلائمنٹ پنشن اسکیم کے تحت سروس کی ہے ۔وہیں ای پی ایس کا فائدہ ان لواحقین کو بھی مل سکتا ہے جن کے پنشن لینے والے اس دنیا سے چلے گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا