بی جی ایس بی یو نے قومی تعلیمی پالیسی پر ویبنار کا اہتمام کیا

0
0

این ای پی ملک کے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگی:پروفیسر اکبر مسعود
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے ’قومی تعلیمی پالیسی 2020: ہندوستان کے تعلیمی نظام کی تبدیلی‘ کے موضوع پر ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا۔واضح رہے اس ویبینار کا اہتمام قومی تعلیمی پالیس 2020 کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھاجہاں ہندوستان کے پورے تعلیمی نظام کے لیے اس کے مختلف پہلو، تبدیلیوں اور سفارشات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پروی سی پروفیسر اکبر مسعودنے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی تقریباً تین دہائیوں (34 سال) بعد آئی ہیجو ملک کے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔ پروفیسر اکبر نیکہاکہ قومی تعلیمی پالیسی2020 کا مقصد اعلیٰ معیار کی مساوی اور جامع تعلیم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کی تعلیم کے لیے رہنما خطوط فراہم کرتا ہے تاکہ سبھی اپنی مختلف سیکھنے کی ضروریات اور پس منظر سے قطع نظر، مکمل انسانی صلاحیت کو فروغ دینے اور اس کا ادراک کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔اس موقع پرپروفیسر ابھے کمار وائس چانسلر پرتاپ یونیورسٹی جے پور کلیدی مقرر تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر کمار نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں تھیم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی2020 کی اصل روح کو سمجھنے کے لیے نصاب اور تدریس سمیت متعدد جہتوں میں مداخلت کی ضرورت ہے۔ اس دوران یونیورسٹی کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر دانش اقبال رینہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ویبنار کے موضوع کا تعارف کرایاجہاں ویبینار میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور افسران نے شرکت کی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا