گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس سرمائی کیمپ میںسالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق خصوصی لیکچر
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کے این ایس ایس یونٹس کے سرمائی کیمپ کے پانچواں روز ڈاکٹر نازیہ رسول لطیفی نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق آن لائن ایک بہترین سودمند اور آگہی سے بھرپور لیکچر دیا۔ اس کے علاوہ صفائی ہی سیوا اور مزید درخت اگائیں جیسی سرگرمیوں میں تمام 25 رضاکاروں نے پڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آج کے اس سیشن کا آغاز پروگرام افسر عرفان عارف نے کیا پھر پروفیسر رجنی بالا نے مہمان مقرر ڈاکٹر نازیہ رسول کا استقبال کیا اور پھر بعد گیارہ بجے سے بارہ بجے تک ڈاکٹر نازیہ رسول نے ایک گھنٹے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق بچوں کو انتہائی دلچسپ اور سود مند لیکچر دیا۔ جس میں انہوں نے بچوں کو بتایا کہ ہمیں ہمیشہ کفایت شعاری سے کام لینا چاہیے۔ کھانے پینے میں احتیاط برتنا چاہیے پلاسٹک کے ساز و سامان کا کم سے کم استعمال کرنا چاہیے اور جنتا ہوسکے اپنے ارد گرد کوڑا کرکٹ پھینکنے سے پرہیز کریں اور اگر پلاسٹک کی بوتلوں کو جمع کرکے ورٹیکل گارڈن تعمیر کر کے پھر سے استعمال کر سکتے ہیں۔ سیشن کے آخر میں سوالات کا بہترین انداز میں ڈاکٹر نازیہ رسول نے جواب دے کر بچوں کو مزید معلومات فراہم کیں۔ اظہارِ تشکر کا فریضہ رضا کار دیپاشہ نے ادا کیا۔ اس سیشن کے بعد بچوں نے اپنے اپنے گھروں میں شجرکاری کی اور گھر اور محلے والوں میں صفائی بیداری کی مہم چلائی۔ یہ سرمائی کیمپ 25 فروری سے 3 مارچ 2022 تک ہونا ہے۔ اس سرمائی کیمپ کا بنیادی مقصد رضاکاروں میں سماجی خدمت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور ان پر عمل درآمد کرنا اور ان کے فرائض اور ذمہ داریوں میں بیدار لانے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی مختلف قسم کی سماجی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔