لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سینئر اسسٹنٹ پروفیسر اور سربراہ، شعبہ زولوجی گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتراں ڈوڈہ ڈاکٹر وحید خاور بلوان کو ریسرچ ایجوکیشنل ٹاکس انٹرنیشنل کے ذریعے ایمننٹ زولوجسٹ ایوارڈ2022 سے نوازا گیا ہے جسے رتنا پرساد ملٹی ڈسپلنری ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی حکومت ہندکے ساتھ رجسٹرڈ نے فروغ دیا ہے۔واضح رہے ڈاکٹر بلوان کو علمی اور تحقیقی محاذ پر ان کے مؤثر کام کے لیے نوازا گیا جس میں اپلائیڈ زولوجی کے شعبے میں 102 ریسرچ، ریویو اور مقبول مضامین کی اشاعت شامل ہے جہاں قومی اور بین الاقوامی جرائد کاکے ساتھ 52 کتابوں کی تصنیف اور تدوین شامل ہے۔