حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍ بنی کے باڑی علاقے میں اتوار کی شام 6 بجے کے قریب 35 سالہ بجلی کے عارضی ملازمین کو کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ملی جانکاری کے مطابق آج سے قبل تین سال پہلے ہلاک ہوئے افراد کے بھائی کی بھی بجلی کے کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ تاہم آج بجلی کی مرمت کرتے وقت اتم چند ولد رتن چند سکنہ چلوک کی موت ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ باڑی علاقہ میں بجلی کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے کے بعد آس پاس لوگوں نے انکو سی ایچ سی بنی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔