طلبا کو یوکرین سے ایئر فورس کے طیاروں سے واپس لانے کا فیصلہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کو واپس لانے کے کام کو تیز کرنے کے لئے حکومت نے آپریشن گنگا میں فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کو شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق فضائیہ کے طیارے یوکرین میں انسانی امدادی سامان لے جانے کے لیے بھی استعمال ہوں گے۔ یہ طیارے ہندوستان سے امدادی سامان لے کر جائیں گے اور واپسی کے دوران ہندوستانی طلبائ￿ کو وہاں سے واپس لائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے فیصلہ کیا ہے کہ طلباء کو واپس لانے کے کام کو تیز کرنے کے لیے فضائیہ کا استعمال کیا جائے۔ اس کے لیے آپریشن گنگا میں فضائیہ کے طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائیہ منگل سے ہی اس کے لیے اپنے بڑے کارگو طیاروں سی-17 کا استعمال کرے گی۔ ان طیاروں کو آپریشن میں شامل کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ طلباء کی ایک بڑی تعداد کو بیک وقت واپس لایا جا سکے گا۔ یہ کام کم وقت میں مکمل ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ پیر کو ایک اہم فیصلہ میں حکومت نے اپنے چار وزراء کو یوکرین سے ملحقہ پڑوسی ممالک بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کا مقصد یوکرین سے پڑوسی ممالک میں آنے والے طلباء کو بذریعہ سڑک آسان اور محفوظ طریقے سے لانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا