ےو این این
نئی دہلی ´//ملک کی دو ریاستوں اترپردےش اور اتراکھنڈ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی اور اب بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتر پردیشن اور اترکھنڈ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے، جہاں زہریلی شراب پینے سے اتر پردیش میں 62 اور اتر کھنڈ میں 24 افراد ہلاک ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ریاستوں کی مختلف اسپتالوں میں 32 افرد زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے واقعے کے بعد پولیس نے اترپردیش کے شہر سہارن پور میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کے کاروبار سے وابستہ 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔