کرمکھٹا میں 1992 کی لگی ہوئی بجلی لائنیں ٹوٹ کر ختم

0
0

بارش آتے ہی تاریں گر جاتی ہیں،محکمہ بجلی کی خصوصی توجہ طلب
شوکت پرواز
ریاسی//سب ڈویژن درماڑی کے وارڈ نمبر پانچ کرمکھٹا میں 1992 میں بجلی لائنیں لگی تھی جو بلکل ختم ہوچکی ہیں۔اس سلسلہ میں مقامی شخص اشرف لون نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہا کہ علاقہ کرمکھٹا میں 1992میں لائینیں اور پول لگے تھے جو آج طویل عرصہ گزر جانے کے بعدٹوٹ کر ختم ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پول کچھ لکڑی کے لگے تھے وہ بھی ختم اور جو لو ہے کے تھے وہ بھی اب ختم ہوچکے ہیں۔ٹرانسفارمر کی جگہ پر بھی تار وغیرہ بھی ختم ہوچکی ہیںجس کی کارن بارش آتے ہی لائنیں گر جاتی ہیں اور لوگوں کو بجلی کے بغیر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایکس ای این ریاسی و درماڑی کو لائنوں اور پولوں کی بحالی کے احکامات صادر فرمائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا