یوپی اسمبلی انتخابات : پانچویں مرحلہ میں 12 اضلاع کی 61 نشستوں پر ووٹنگ

0
0

لکھنؤ،// اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ریاست کے 12 اضلاع کی 61 نشستوں پر اتوار کی صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی۔
الیکشن کمیشن کے افسران نے کووڈ پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے ووٹنگ کے آغاز کے بارے میں مطلع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز شام 6 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
پانچویں مرحلے میں امیٹھی، رائے بریلی، چترکوٹ، سلطان پور، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، پریاگ راج، بارہ بنکی، اجودھیا، بہرائچ، شراوستی اور گونڈا اضلاع کی 61 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہوئی۔ صبح 7 بجے پولنگ شروع ہونے کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر صرف ایک یا دو ووٹر دیکھے گئے۔
پانچویں مرحلے کی پولنگ میں 2.25 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں سے 1.20 کروڑ مرد، 1.05 کروڑ خواتین اور 1727 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا