شراب خانے نہیں تعلیم اور روزگار دیں ،شراب مسلم اکثریتی علاقوں میں قطعی برداشت نہیںکی جائے گی:سنی علماء کونسل

0
0

ہم اپنی نسلوں کو ہزگز برباد نہیں ہونے دیں گے، سنی علماء کونسل کے وفود ضلع پونچھ کی چاروں تحصیلوں کے انتظامیہ سے ملاقی
ریاض ملک
پونچھ ؍؍ شراب نوشی کسی بھی معاشرے میں برائیوںکے پیدا کرنے لئے کافی ہے ۔ شراب جہاں کئی گھروں کو برباد کرتی ہے وہیں شراب مکمل طریقے سے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب لیجاتی ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہارآج علمائے کرام نے کیا ۔ معروف تنظیم سنی علماء کونسل کے وفود نے ضلع پونچھ کی تحصیل ہیڈکوارٹر س پونچھ ، مینڈھر ، منڈی ، حویلی،سُرنکوٹ کی تحصیل انتظامیہ کے اعلیٰ افیسران نے ملاقا ت کی۔ مینڈھر میں مرکزی امام جامع مسجد رضوان الایمان مینڈھر مفتی سلطان احمد نقشبندی سرپرست اعلیٰ سنی علماء کونسل ، منڈی میں سید شاہد حسین بخاری مرکزی صدر سنی علماء کونسل ،حویلی میں مولانا بشارت حسین ثقافی جنرل سکریٹری سنی علماء کونسل ،سُرنکوٹ میں سید سرفراز حسین بخاری صدر سنی علماء کونسل سُرنکوٹ کی قیادت میں وفود نے افیسران سے ملاقات کرکے اپنے احتجاج درج کروائے اور یاداشت پیش کی ۔ سنی علماء کونسل کے ترجمان مولانا اقبال حسین مدنی نے بتایا کہ اگر شراب کے متعلق لئے گئے فیصلے سے حکومت باز نہیں آئی اس متعلق ہم سڑکوں پر نکلیں گے ۔ ہم اپنی نسلوں کو ہزگز برباد نہیں ہونے دیں گے ۔ یہاں پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے شراب خانوں کی نہیں ۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے ۔ حکومت کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور اُن کی باز آباد کاری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں تنظیم انتظامیہ کو مکمل تعاون دے گی ۔ تنظیم منشیات مخالف اقدامات میںحکومت کا تعاون کرے گی لیکن شراب مسلم اکثریتی علاقوں میں قطعی برداشت نہیںکی جائے گی ۔ تنظیم ترجمان نے بتایا کہ تنظیم فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں ایک بڑے لائحہ عمل کے ساتھ میدان میں ائے گی ۔ واضح رہے تنظیم سنی علماء کونسل نے شراب کی مخالفت میں اعلیٰ پیمانے پر اقدامات اٹھائے ہیںاور آنے والے وقت میں بھی تنظیم مسلم اکثریتی علاقوں میںشراب خانے کھولنے کی مخالفت کرے گی ۔ اس سلسلے میں میں تنظیم یہ واضح کرتی ہے کہ تنظیم کی شراب مخالفت مہم میں اگر کسی قسم کی آمن و قانو ن کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو ذمہ دار موجود ہ انتظامیہ ہوگی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا