پیر ہلال
اننت ناگ؍؍ بی جے پی کے سئنیر لیڈر و ضلع نائب صدر اننت ناگ لطیف احمد خان نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت شب کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے کھرم درگاہ اور آثار شریف کعبہ مرگ حضرت بل میں زائرین کیلئے لازمی سہولیات دستیاب رکھی جائیں اسکیعلاوہ بغیر خلل بجلی، پینے کا پانی اور صحت و صفائی کے ساتھ ساتھ درگاہ آنے جانے والے زائرین کیلئے ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی انتظام رکھا جائے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ساتھ ہی لطیف خان نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جسطرح ضلع اننت ناگ کے سبھی راستوں پر دوبارہ گورمنٹ بس سروس چالو کی گئی اسی طر کھرم سریگفوارہ، سلر کلر، ویرسرن اور پہلگام کیلئے بھی گورمنٹ بس سروس چلو کیا جائے تاکہ ان علاقوں میں رہ رہے ملازم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ طلباء وقت پر اسکول پہنچ سکیں گے۔