طلبہ وطالبات کو مطلوبہ لازمی اسناد برموقع اجراء کی گئیں
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جاری ہدایت پر فوری عمل درآمد کے تحت تحصیلدار سرنکوٹ انجم بشیر کھٹک نے ہمراہ نائب تحصیلدار بفلیاز رشید الرحمن ونائب تحصیدار پونچھ چوہدری معروف خان عملہ ومحکمہ تعلیم کے کلسٹر اساتذہ پنچایت گھر مڑھ یک روزہ منعقدہ ریونیو کیمپ میں بچوں کو برموقع سرٹیفیکیٹ کی اجرائیگی عمل میں لائی جس میں ایس ٹی پہاڑی ڈومی سائل آمدنی اسناد طلباء و طالبات برائے حصول داخلہ و اسکالرشیپ شامل رہیں ریونیو کیمپب کا آغاز صبح دس بجے ہوا جبکہ شام پانچ بجے تک جاری رہا اس کیمپ میں محکمہ تعلیم کے اشتراک سے عوام کے مطابق قابل تعریف کام ہوا ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے سرپنچ اپر مڑاھ محمد بشیر اور سرپنچ لوہر مڑاہ محمد اسلم نے تحصیلدار سرنکوٹ اور نائب تحصیلدار بفلیاز رشیدالرحمان و نائب تحصیلدار معروف چوہدری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس کیمپ میں جس طرح محنت اور لگن ہمدردی سے کھٹک کی سربراہی میں غریب عوام کو مذکورہ اسناد جاری کی ہیں یہ منظر پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے عوام نے دل کی گہرائیوں سے انکا شکریہ ادا کیا ہے اور محکمہ موقع پر عوام کے ساتھ ہمدردی اور جانفشانی کے ساتھ کام کیا ہے نہایت ہی قابل تعریف ہے اسکے علاوہ نمبردار اپر مڑاہ حاجی برکت حسین اور نمبردار لوہر مڑاہ حاجی ذاکر حسین نے دن بھر عوام کی رہنمائی کی اور ہمدردی سے اس کیمپ کو تعاون پیش کر کے کامیاب کیا ہے۔