جامعہ فیض القران منڈی میں نعتیہ محفل کا اہتمام،محفل کا اختتام دعاپر ہوا

0
0

ریاض ملک
منڈی؍؍گزشتہ تین سالوں سے اگر چہ تعلیمی نظام دھرم بھرم ہواہے۔ جس کے چلتے طلباء تعلیمی نظام سخت متاثر رہاہے۔تاہم مدارس اور مکاتب کے طلباء کا شوق پھر سے تعلیم کی طرف راغب کرنے کی غرض سے جامعہ فیض القران قاسمی مارکیٹ منڈی میں ایک نعتیہ محفل کا اہتمام کیاگیا۔جس میں طلباء جامعہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا بہترین پراگرام پیش کیا۔ پروگرام کی صدارت جامعہ کے ناظم اعلی حضرت مولانا مفتی محمد شریف الحسن قاسمی نے کی۔بچوں کے اس پروگرام کی نظامت کے فرائض جامعہ کے شعبہ اسکول کے پرنسپل اسحاق احمد ادا کرہے تھے۔ محفل کے آخر میں جامعہ کے مخلص معاون اور نیک صفت انسان مرحوم ماسٹر ارشاد احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔ جامعہ کے شعبہ مکتب کی طالبہ کے ختم قران پر اسے حاضرین کے ہاتھوں انعامات سے بھی نوازاگیا۔اس حوالے سے جامعہ کے استاد حافظ عبدالرحیم نے مرحوم کی جامعہ کے تئیں خدمات اور بے باک محبت کو اجاگر کرتے ہوے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے۔ اور تمام حاضرین کی آمد پر شکریہ اداکیا۔محفل کا اختتام جامعہ کے شعبہ حفظ کے اساتذہ حافظ محمد رفیق کی دعاپر کیاگیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا