کہاکہ راہ گیروں کو مذکورہ راستے پر چلنے میں آتی ہے دقت پیش مذکورہ راستے کو جلد کرایا جائے مرمت
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کے بھاٹی دار وارڈ نمبر 8 کے گاؤں مقامی شخص مولانا غلام مصطفی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ایک راستہ ہے جوکہ مڈل اسکول پانی کے چشمے اور اسی راستے سے لوگ جامعہ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جاتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج کہیں سالوں سے اس راستے کو مرمت نہیں کروایا گیا جس کے باعث عوام کو جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جانے اور پانی لینے خاصکر اسکولی بچوں کو اسکول جانے میں کافی دقتوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بارش ہوتی ہے تو مزکورہ راستہ تالاب کی شکل اختیار کر لیتاہے جس کے باعث پانی لینے جمعہ کے دن نمازیوں اور اسکولی بچوں کو راستے پہ چلنا بڑا مشکل ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری انتظامیہ سے اپیل ہیکہ اس راستے کی مرمت جلد سجلد کروائی جائے راستہ اتنا خراب ہے کہ اس پر جانور بھی چلے تو وہ بھی گر جائے انسان تو انسان ہے لیکن انتظامیہ کو یہ سوچنا چاہیے کہ جو لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کی مشکلات کا ازالہ کرے تاکہ عوام کو کوئی دقت پیش نہ آئے انہوں نیکہاکہ میں یقین رکھتا ہوں اور مجھے امید ہے انشائ اللہ کہ آنے والے دنوں میں اس راستے کا کوئی نہ کوئی حل نکلے گا۔ انہوں نیکہاکہ اگر آنے والے دنوں میں اس راستے پر کام نہ ہوا تو ہم لوگ اکٹھے ہوکر ایک اجلاس منعقد کریں گے اور احتجاج کریں گیپھر اس وقت یہ نہ کہے کہ ہم نے غلط کر دیا کس کے ساتھ اور ہمارے ساتھ غلط ہوگیا۔