گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے طلباء نے کیا احتجاج

0
0

تعلیم آن لائن ہوئی ہے تو امتحان بھی آن لائن ہونے چاہیے
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ پچھلے دو سالوں سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر یو ٹی کے اندر کرونا وائرس کا قہر جاری رہا جس کا اثر طلباء کی تعلیم پر بھی پڑا اس وائرس کے چلتے طلباء کی تعلیم آن لائن ہوئی اب جب کہ حالات معمول پر آرہے ہیں جموں کشمیر کے اندر بھی تعلیمی ادارے دوبارہ سے کھول دیے گئے ہیں تعلیمی نظام دوبارہ سے حسب معمول کے مطابق چلنے لگا ہے تو اسی سلسلے میں طلباء کا یہ کہنا ہے کہ جموں یونیورسٹی کی طرف سے حکم نامہ جاری ہوا ہے کہ اب آنے والے امتحان آف لائن ہوں گے ۔اسی سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے طلباء نے کالج کے مین دروازے کے باہر سڑک بند کر کے احتجاج کیا طلباء کا یہ کہنا ہے کہ اگر ہماری تعلیم آن لائن ہوئی ہے تو ہمارے امتحان بھی آن لائن ہونے چاہیے ۔انہوں نے کہا ہم جموں یونیورسٹی کے اس حکم نامہ کی مخالفت کرتے ہیں اور ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے امتحان آن لائن ہی ہونے چاہیے ۔انہوں نے کہا اگر یونیورسٹی نے ہماری یہ مانگے نہیں مانی تو ہم آگے بھی اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا