لازوال ڈیسک
جموں؍؍این ایچ پی سی سیوا II ،120ایم ڈبلیو پاور سٹیشن مشکا نے ہیڈ ریس ٹنل کی بحالی کے انتہائی مشکل کام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد آج بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی۔واضح رہے ستمبر 2020 میں ایک بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ نے زیر زمین HRT کا ایک بڑا حصہ بہا دیا تھا جس کی وجہ سے 720 میٹر لمبی بائی پاس ٹنل کی تعمیر کی ضرورت تھی۔تاہم شری انل کمار جین، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ریجنل آفس بنی کھیت، اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے انتہائی سخت اور مشکل حالات میں پاور اسٹیشن کو بحال کرنے کے لییسیوا دوم پاور اسٹیشن کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستقبل میں بجلی کی بلاتعطل پیداوار کو یقینی بنائیں۔دریں اثناء این ایچ پی سی کے کئی سینئر عہدیداران ذاتی طور پر نگرانی کرنے کے لیے موجود تھے۔