ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی کنفیڈریشن کا جموں میں احتجاج ،جموں اور سرینگر میں ہونگی ریلیاں

0
0

طبقہ سے سات ایم ایل اے تھے لیکن انہوںنے بھی طبقہ کے عوام کیلئے کچھ نہ کیا:کلسوترہ
لازوال ڈیسک
جموںآل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی کے بینر تلے امبیڈکر چوک جموں میں اقلیتی طبقات کے عوام نے ریاست بھر سے ایک احتجاج میں شرکت کی جہاں شرکاءنے ہاتھوںمیں جھنڈے اور بینر تھامے ہوئے اپنے مطالبات کی مانگ کی ۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ وہ اپنی آوازکو سیمینار، سمیلن ،احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے بلند کر چکے ہیں تاکہ ان کے مطالبات کا ازالہ کیا جا سکے۔علاوہ ازیںگورنر موصوف کو یاداشت بھی پیش کر چکے ہیں ۔اس موقع پر کنفیڈریشن کے صدر آر کے کلسوترہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا کا دور اقتدار ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی کیلئے سب سے برا دور تھاجبکہ ایس سی طبقہ سے سات ایم ایل اے تھے لیکن انہوںنے بھی طبقہ کے عوام کیلئے کچھ نہ کیا ۔وہیں چوہدری مشتاق بڈگامی نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کا ازالہ نہ کیا گیا تو سرینگر میں 24فروری کو اور جموں میں 10مارچ کو مہا ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔اس موقع پر امر ناتھ بھگت، نذاکت کھٹانہ ،اے این ڈوگرہ، وکی ڈوگرہ، چوہدری ظفر و دیگران نے اظہار خیال کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا