ایم شفیع رضوی
جموں// ادارہ اسلامیہ فاطمةالزہراؓ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی زیرصدارت حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری سربراہ اعلی ادارہ ہذا دسویں دو روزہ سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا 9 تاریخ بروز ہفتہ خواتین کا پروگرام کیا گیا جس میں مفتیہ تنویر فاطمہ نے خواتین سے خطاب کیا اور 10 فروری بروز اتوار کو عام جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں علمائے کرام نے شرکت فرمائی تین کانفرنس کے مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ہاشم رضا صاحب پروفیسر جامعہ عربی یونیورسٹی مراد آباد یوپی نے شرکت فرمائی اور اسلام میں عورت کی اہمیت پر ایک مدلل بہترین خطاب فرمایا کانفرنس میں کافی تعداد میں حاضرین نے مرد و خواتین نے شرکت فرمائی ادارہ سے فارغ ہونے والی طالبات کی ردا پوشی بھی کی گئی جموں صوبہ سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں علماءکرام نے اور کئی سیاسی سماجی کارکنان نے بھی کانفرنس میں شمولیت فرمائی اسلام کانفرنس کا اختتام درود و سلام اور دعا کے ساتھ ہوا خصوصی طور پر حضرت مولانا مفتی اعظم جموں کشمیر بشیرالدین کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور کانفرنس میں اکثر علمائے کرام نے بولتے ہوئے کہا کہ مفتی اعظم جموں کشمیر بشیر الدین صاحب کی کمی بہت زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے کانفرنس کے اختتام پر تمام حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ادارہ کے سربراہ اعلی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی تعلیمی نظام کو لوگوں کے سامنے پیش کیا کانفرنس کے موقع پر ادارہ سے فارغ ہونے والی طالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئی۔