جی ایم سروڑی نے کیا اظہار افسوس،کہا دس لاکھ ایکس گریشیا رلیف دی جائے
لازوال دیسک
کشتواڑجموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے دربیل کے بارہ سالہ کرن سنگھ ولد اشوک کمار کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ۔واضح رہے کرن سنگھ کا تعلق ضلع کشتواڑکی تحصیل مغلمیدان کے دربیل سے تھا جو ایک برفانی تودے کی زد میںآگئے اور دنیا سے چل بسے ۔اس سلسلہ میں سروڑی نے مرحوم کی موت پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے اظہار تعزیت کیا ۔موصوف نے کہا کہ اس دکھ کو بیان کرنے کیلئے ان کے پاس لفظ نہیں ہیں ۔وہیں سروڑی نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار کنبے کو دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا رلیف کے طور پر دیا جائے ۔قابل ذکر ہے کہ جب برفانی تودے نے گاﺅں کو اپنی زد میں لیا تو کرن سنگھ لا پتہ ہو گئے جو ایک شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے ۔وہیںسروڑی نے دراب شالہ کے کلی گاڑ علاقہ کا دورہ کر کے برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا جو بھاری برف باری کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔