گجر بستی مچہامہ زارہاڑ ترال میں سماجی کارکن بشارت چوہان نے کیا دورہ

0
0

’بجلی کی ترسیلی لائین کھمبوں کے بجائے درختوں پہ لٹکی ہوئی ہیں‘
زاکرالرحمان
پلوامہ//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال سے تقریباً 15 کلومیٹر دور دراز گجر بستی مچہامہ زارہاڑ میں سماجی کارکن بشارت چوہان نے دورا کیا جہاں لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات اور بنیادی سہولیات سے محرومی ہے۔واضح رہے اس علاقہ میں سڑک،پانی بجلی جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے ک برابر، ہیں جبکہ بجلی کی ترسیلی لائین کھمبوں کے بجائے درختوں پہ لٹکی ہوئی ہےں جہاں ہر وقت موت کا سایہ لوگوں کے سر پر منڈلاتا رہتا ہے یہاں کی سڑکیں بھی خستہ حال ہے اور برف سے بری پڑی ہیں ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔بشارت چوہان نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کی جلد از جلد ان علاقوں کی سڑکیں بحال کی جائیں اور بنیادی سہولیات کا بہتر انتظام کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا