ترقی یافتہ دور میں بھی انٹرنیٹ سے کوسوںدور؟

0
0

ترال میں مواصلاتی نظام سے عوام پریشان
نور محمد ترالی
ترالسب ضلع ترال میں گزشتہ کئی ماہ سے مواصلاتی کمپنی جیو اور ایرٹیل کی ناقص کار کردگی کی وجہ سے عوامی حلقوں میں زبردست ناراضگی پائی جاری ہے۔واضح رہے کہ آری پل میں قائم ایک ایرٹیل ٹارو ہے جس کی پہنچ باقی دور دراز علاقوں میں نہیں ہے علاقے میں رہائش پذیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس ضمن میں گلزار احمد چوپان ساکنہ دیدار پورہ گنٹیگونے لازوال کو بتایا کہ جدید دور میں بھی انھیں انٹرنیٹ اور کال کرنے کے لئے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں جب کہ لام جوہرپورہ میں میں ایک جیو کا ٹاور نصب کیا گیا ہے مگر وہ خالی نام ہے جس کو ایک سال گذر گیا مگر ابھی تک اسے استعمال نہیں کیا گیا ۔وہیں لام کے لوگوں کا کہنا ہے کہ لام ایک گاﺅں نہیں بلکہ چار گاﺅں پر مشتمل ہے اور ہماری بدقسمتی یہ کہ ہمارے علاقے میں ابھی تک مواصلاتی نظام سے عوام پریشان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا