وقار رسول وانی نے مکر کوٹ، رامسو اور اکھڑال کے برفانی علاقہ جات کا کیا دورہ

0
0

عوام سے کی ملاقات ،کہا اشیاءضروری کی بحالی کی جائے
لازوال ڈیسک
بانہالسابق وزیر و ایم ایل اے وقار رسول وانی نے یہاں کانگریس لیڈران کی ٹیم کے ہمراہ رامسو، مکر کوٹ اور اکھڑال کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل جائزہ لیا ۔وہیں موصوف نے عوام سے مختلف مقامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہحالیہ برف باری سے پاورے بانہال حلقہ انتخاب میں عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بازار سے اشیاءضروری بھی غائب ہیںجبکہ کئی علاقہ جات تحصیل اور ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع ہیں۔وہیں وقار رسول وانی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ، تیل خاکی ،راشن ،ایندھن اور گیس وغیرہ کے معقول انتظام کئے جائیں ۔موصوف نے مزید مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پوگل پریستان، نیل اور مہو منگتھ کی سڑکوں سے برف ہٹائی جائے۔وقار رسول وانی نے کہا کہ فوری ہوائی خدمات سے مہو منگتھ، نیل ، پوگل پریستان، سنبر،تریگام ، کھڑی اور بزلہ میںراشن اور دوائیاں پہنچائی جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا