طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے والدین کوشش کریں: مولوی فرید ملک

0
0

جامعہ معین السنہ کے معیار کو دیکھ کر دلی مسرت حاصل ہوئی: ریاض آتش
توصیف رضا گنائی
پونچھ// شہر سے تھوڑی دوری پر واقع جامعہ معین السنہ ڈینگلہ میں آج ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ پونچھ ریاض آتش جبکہ مہمان ذی وقار کے طور پر مولوی فرید ملک چیئرمین پیرپنجال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ نے شرکت کی, جبکہ جامعہ میں زیرتعلیم طلبہ کے والدین اور مقامی عوام نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولوی فرید نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہرممکن کوشش کریں، موصوف نے ادارے کے بانی و سربراہ مولانا بشارت حسین ثقافی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے جس محنت ومشقت سے اس ادارے کو پروان چڑھایا وہ واقعی قابل داد ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض آتش نے کہا کہ ہمارے اس علاقے میں ایسے ادارے کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس میں طلبہ کو حفظ قرات اور عالمیت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم انگلش کمپیوٹر و دیگر فنون کا مکمل انتظام ہو مجھے آج اس ادارے میں آکر دلی خوشی حاصل ہوئی کہ ملت کی اس ضرورت کو مولانا بشارت ثقافی نے پورا کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ موصوف نے اپنے خطاب میں علاقہ میں موجود قبرستانوں کی بے حرمتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام الناس سے اس ضمن میں اوقاف اسلامیہ پونچھ کے تعاون کی اپیل کی اس کے علاوہ تقریب سے حاجی محمد یوسف،چوہدری محمد بشیر وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔واضح رہے کہ جامعہ معین السنہ ڈینگلہ جنیاڑ میں 80بچے امدادی اور 150 بچے غیر امدادی زیر تعلیم ہیں جن کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ آٹھویں کلاس تک انگلش میڈیم کا مکمل انتظام ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا