زون خواص پنجناڑاہ کے سرکاری اسکول میں اساتذہ کی غیر حاضری سے طلباءپریشان

0
0

پورے معاملے کی تحقیقات کروں گا اور سخت کاروائی کی جائے گی :ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری
قیوم نظامی
خواص // سرحدی ضلع راجوری کے زون خواص کے سرکاری اسکولوں میں جہاں اسٹاف کی کمی ہے وہیں جن اساتذہ کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے ان میں سے اکثر اساتذہ غیر حاضر رہتے ہیں جن کے دل میں خوف خدا بھی نہیں ہے۔واضح رہے زون کے کچھ اساتذہ کرام اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں محنت کرتے ہیں لیکن کچھ اساتذہ انتہائی غیر زمہ داری سے کام کرتے ہیں جن کوٹس سے مس نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق زون خواص کے مڈل اسکول پنجناڑاہ کے طلباءنے احتجاج کیا جہاں بچوں نے محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے بازی کی۔طلاب نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسکول میں اساتذہ کرام زیادہ تر غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری پڑھائی نہیں ہورہی ہے اور ہمارا مستقبل خسارے میں جارہا ہے وہیں طلاب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کو ہمارے اسکول میں ایک ہی استادتشریف لائے اور انہوں نے گھنٹہ ہم کو پڑھایا اور اس کے بعد انہوں نے ہم سے کہا آپ کھیلو میں آتا ہوں لیکن سر جی لوٹ کر نہیں آئے اور ہم پورا دن انتظار کرتے رہے اسی طرح 9 فروری کو بھی کوئی استادجب نہیں آیا تو ہم نے محکمہ کے خلاف نعرے بازی شروع کی کیونکہ ہمارے اسکول کے اساتذہ کرام اکثر اسی طرح غیر حاضر رہتے ہیں اور ہمیں کوئی تعلیم دینے کے لئے نہیں آتا۔اس ضمن میں مقامی شخص محمد قاسم نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ محکمہ تعلیم کی طرف سے ناانصافی لگا تار کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسکول پنجناڑاہ میں پچاس بچے زیر تعلیم ہیں اور محکمہ نے تین اساتذہ کو تعینات کیا ہوا ہے لیکن وہ ہمارے بچوں کو اسکول میں پڑھانے کے لئے نہیں آتے ہیں زیادہ تر غیر حاضر رہتے ہیں کبھی کبھی یہاں آتے ہیں گھوم کر چلے جاتے ہیں ہم نے کئی بار زونل ایجوکیشن آفیسر خواص اور چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری سے مطالبہ کیا کہ ہمارے اسکول کے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے لیکن کسی نے ہماری بات نہیں سنی ۔اس سلسلہ میں پنچ محمد اقبال نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کبھی کبھی استادآتے ہیں اور زیادہ تر غیر حاضر رہتے ہیں اب آٹھویں جماعت کے بچوں کے امتحان قریب ہیں لیکن ان کو کسی نے پڑھایا ہی نہیں ہے وہ کیا امتحان دیں گے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اعجاز اسد سے اور محکمہ تعلیم کے اعلی اعہدیداران سے مطالبہ کرتے ہیں یا توہمارے اسکول کے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے یا اس اسکول کو بند کردیا جائے کیوں محکمہ بے کاری میں تنخواہ دے رہا۔اسی ضمن میں لازوال نے جب ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اعجاز اسد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں اس پورے معاملے کی تحقیقات کروں گا اور سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ میں زونل ایجوکیشن آفیسر کو موقعہ پر بھیجوں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا