کونسل اس ضمن میں ترک موالات کا آغاز کرے گی :نصیر حسن منشی
لازوال ویب ڈیسک
کرگلریاست جموں و کشمیر کے گورنر کی جانب سے لئے گئے حالیہ فیصلے جس میں لداخ کو صوبے کا درجہ دیا گیا ہے کے پیش نظر کرگل میں ایک زور دار احتجاج ہوا جس میں لگ بھگ دس ہزار اافراد شامل ہوئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ہیڈ کوارٹر کو گھورنی بنیادوں پر رکھا جائے ۔واضح رہے اس احتجاج میں تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی اور اسلامیہ اسکول چوک سے برو کرگل کی جانب مارچ شروع کیا ۔واضح رہے یہ پہلا موقع تھا جس میں تمام مذہبی تنظیموں نے شرکت کی ۔وہیں مقررین نے مظاہرین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فیصلے کو واپس نہیں لیا جاتا اور صوبائی ہیڈکوارٹر کو گھورنی بنیادوں چھ ماہ کیلئے موسم گرما کیلئے کرگل اور چھ ماہ کیلئے موسم سرما میں لیہہ میں نہ رکھا جائے تب تک جد و جہد جاری رہے گی۔اس دوران سی ای سی نصیر حسن منشی نے کہا کہ کونسل اس ضمن میں ترک موالات کا آغاز کرے گی ۔